ہفتہ واربنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.07 فیصد کا معمولی اضافہ ہوا۔ مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 3.53 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ایک ہفتے کے دوران 16 اشیا مہنگی ہوئیں۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے چینی مزید 4 روپے 14 پیسے فی کلوگرام مہنگی ہو گئی۔ ٹماٹر کی فی کلوگرام قیمت 69 روپے 22 پیسے بڑھی جبکہ لہسن کی قیمت میں 10 روپے 73 پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 159 روپے تک مہنگا ہوا۔ ڈیزل کی قیمت میں بھی 6 روپے فی لٹر سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری طرف گزشتہ ہفتے پیاز کی فی کلو قیمت میں 19 روپے کمی آئی۔ چکن فی کلوگرام 31 روپے تک سستا ہوا۔ آلو کی قیمت بھی چار روپے تک کم ہوئی۔






















