قدیم رقابت اور ٹیسٹ کرکٹ کی سب سے بڑی جنگ ایشز سیریز کا پرتھ سے آغاز ہوگیا۔
انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 172 رنز بناکرآؤٹ ہوگئی۔ آسٹریلیا نے انگلینڈ کی ٹیم کو صرف دو سیشن میں ہی آؤٹ کردیا۔ اولی پوپ 46، ہیری بروک 52 رنزبنا کرنمایاں رہے۔ زیک کرالی اور جو روٹ کھاتہ بھی نہ کھول سکے۔ بین ڈکٹ 21، بین اسٹوکس اور برائیڈن کرس 6،6 رنز پر پویلین لوٹے۔
مچل اسٹارک نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ آسٹریلوی فاسٹ بولرہیزل ووڈ اورکپتان پیٹ کمنز انجری کے سبب میچ نہیں کھیل رہے۔ اسٹیو اسمتھ قیادت کررہے ہیں۔






















