برازیل کے شہر بیلم میں منعقدہ اقوامِ متحدہ کی ماحولیاتی کانفرنس کوپ تھرٹی کے پویلین میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں شعلوں اور دھوئیں نے کانفرنس کے اندرونی حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
انتظامیہ نے فوری طور پر صورتحال پر قابو پانے کے لیے کانفرنس کی آج کی تمام سرگرمیاں منسوخ کر دیں۔آگ لگنے کے بعد مندوبین کی ہنگامی انخلاء کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے جس میں لوگوں کو باہر نکلتے دیکھا جاسکتا ہے۔ فائر بریگیڈ اور ریسکیو ایمرجنسی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ۔ کانفرنس انتظامیہ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مکمل تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔






















