صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے عالمی یوم اطفال پر خصوصی پیغامات میں بچوں کے حقوق کا تحفظ قانونی اور اخلاقی فریضہ قرار دیدیا۔ بچوں کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کے لیے عالمی سطح پر مشترکہ تعاون پر زور دیا۔
صدرمملکت نے اپنے پیغام میں کہا پاکستان اقوام متحدہ کے کنونشن برائے حقوق اطفال کا پابند ہے ۔ ہمار آئین بچوں کے بنیادی حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔ بچوں کےاستحصال کی روک تھام ریاست ، معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ قومی سطح پر آگاہی اور اجتماعی کوششوں سے ہی بچوں کے حقوق محفوظ بنائے جا سکتے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا پاکستان بچوں کی فلاح و بہبود ، حقوق اور ان کی تعلیم و تربیت کی اہمیت کو اجاگر کر رہا ہے ۔ بچوں کی ذہنی و جسمانی نشوونما ، تحفظ اور تعلیم و تربیت کیلئے جامع حکمت عملی وقت کی اہم ضرورت ۔ بچوں کے خلاف پُرتشدد واقعات روکنے کے لئے اقدامات بھی نہایت اہم ہیں ۔ ہر ہونہار بچے کو تعلیمی سہولیات میسر کرنے کیلئے دانش اسکول پروجیکٹ پر تیز رفتاری سے کام جاری ۔
بی آئی ایس پی کے تحت تعلیمی وظائف بھی قابل تعریف ہیں ۔ حکومت نے ملک میں تعلیمی ایمرجنسی کا نفاذ کر رکھا ہے تاکہ تعلیم سے محروم بچوں کا اسکول میں داخلہ یقینی بنایا جا سکے۔






















