پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں صرف 100 روپے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار روپے ہوگئی۔
🌟 Gold Prices in Pakistan🌟
— SAMAA TV (@SAMAATV) November 21, 2023
1/ 💰 Today, gold prices in #Pakistan witnessed fluctuations, marking a downward trend. The rates for 24-karat #gold touched Rs215,000 per tola, while 22-karat #gold was priced at Rs197,083 per tola. pic.twitter.com/o0L750Naik
صرافہ مارکیٹ میں 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی کمی ہوئی اور نئی قیمت ایک لاکھ 84 ہزار 328 کی سطح پر آگئی۔
یہ بھی پڑھیں۔ ملک میں سونے کی قیمت میں استحکام ریکارڈ
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 8 ڈالر کم ہوکر 1991 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔