پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں استحکام ریکارڈ کیا گیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 100 روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔
صرافہ مارکیٹ میں 10 گرام سونا بھی 1 لاکھ 84 ہزار 414 روپے پر مستحکم رہا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 2 ڈالر کی کمی سے 1999 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔