پاکستانی بیٹر عبدالصمد تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے۔ ٹیم ذرائع کے مطابق عبدالصمد پریکٹس سیشن کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے بائیں ہاتھ پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے، جس کے بعد انہیں فوری طور پر میڈیکل سہولت فراہم کی گئی۔
ڈاکٹرز کی رپورٹ کے مطابق عبدالصمد کو مکمل صحتیابی کیلئے کم از کم 4 ہفتے درکار ہوں گے، جس کے باعث وہ ٹرائی نیشن سیریز میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔
ٹیم مینجمنٹ نے ان کی جگہ حسن نواز کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔ حسن نواز کو پہلے ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے اسکواڈ سے ریلیز کیا گیا تھا جبکہ اب انہیں دوبارہ ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔
تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان کھیلی جائے گی جس کا پہلا میچ آج پاکستان اور زمبابوے کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا جائے گا ۔





















