چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بھارت سے جنگ جیت کر پاکستان کا مقام دنیا کے سامنے ہے۔
آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ مودی منہ چھپاتا پھر رہا ہے۔ بھارت کس سے بات کرے گا۔ اب وہ جہاں بھی جاتا ہے لوگ یاد دلاتے ہیں آپ کے 7 جہاز گرے تھے۔ بھارت جنگ بھی ہارا۔ کشمیر کے خلاف سازش بھی ناکام ہوگی۔
بلاول بھٹو نے کہابند کمروں سے نہیں ۔ عوام میں بیٹھ کرحکومت چلائیں گے۔ ایک نہیں دو بار آزاد کشمیر میں ہمارا مینڈیٹ چوری کیاگیا ۔ 6 ماہ کی حکومت پیپلزپارٹی کیلئے امتحان ہے۔ دوبارہ واپس آئیں گے۔ ماضی میں کیے گئے فیصلوں سے کشمیر میں خلا پیدا کیا گیا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ بی بی شہید نے ہمیں سکھایا، جہاں کشمیریوں کا پسینہ گر ے گا، وہاں ہمارا خون گرے گا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر میں عوام سے ووٹ مانگا، مجھے مایوس نہیں کیا گیا۔






















