سابق کپتان اظہر علی نے پی سی بی سے راہیں جدا کرلیں۔
ذرائع کےمطابق سابق کپتان اظہرعلی نے پی سی بی میں عہدے سے استعفی دے دیا،اظہرعلی نے اپنا استعفیٰ پی سی بی حکام کو بھیج دیا،اظہر علی نے سرفراز احمدکو پاکستان شاہینز اورپاکستان انڈر 19 کے معاملات سونپے جانے پر استتعفی دیا۔
واضح رہے کہ اظہر علی ڈائریکٹر یوتھ ڈویلپمنٹ اورسلیکٹر کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔






















