سعودی ولی عہد محمد بن سلمان امریکا کے دورے پر آج واشنگٹن پہنچیں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے سعودی عرب کو ایف پینتیس طیارے دینےکا اعلان کردیا۔
ڈونلڈٹرمپ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب امریکا کا عظیم دوست ہے۔ وائٹ ہاؤس میں معزز مہمان کے شاندار استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ سعودی عرب کے پرچم لہرا دیے گئے۔
سعودی میڈیا کے مطابق محمد بن سلمان آج اوول آفس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ ایف 35 فائیو طیاروں اور دفاعی معاہدے پر بھی بات چیت ہوگی۔ فلسطین کے دوریاستی حل سے متعلق امور بھی زیربحث آئیں گے۔
سعودی عرب اور امریکا کے درمیان سرمایہ کاری سربراہی اجلاس واشنگٹن میں انیس نومبر کو ہوگا،جس میں صدر ٹرمپ کی شرکت متوقع ہے۔






















