آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے چیٹ کرنے اور ہر قسم کی تحریر میں مدد کرنے والے حیران کن سافٹ ویئرچیٹ جی پی ٹی کے خالق آلٹمین نے مائیکرو سافٹ اے آئی کے قیام بیڑا اٹھا لیا ۔
مائیکروسافٹ کی جانب سے اعلان کیا گیاہے کہ آلٹمین ان کی ٹیم کا حصہ بننے جارہے ہیں۔مائیکروسافٹ کے سی ای او ستیہ نڈیلا نے بتایا کہ آلٹمین کے ساتھ اوپن اے آئی کے صدر گریگ بروک مین بھی مائیکرو سافٹ میں شامل ہوں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اوپن آرٹیفیشل انٹیلی جنس اوپن اے آئی کے بورڈ نے اس حیران کن سافٹ ویئر کے بانی اور اپنے سی ای او سیم آلٹمین کوبغیر کسی وجہ کے نوکری سے فارغ کردیا تھا ۔
جس کے بعد یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ آلٹمین واپس اپنی کمپنی اوپن اے آئی میں چلے جائیں گے ،تاہم اب مائیکروسافٹ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ آلٹمین ان کی ٹیم کا حصہ بننے جارہے ہیں۔