اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے بیس نکاتے منصوبے کی حمایت میں قرار داد منظور کرلی گئی ۔
امریکی قرارداد میں بین الاقوامی استحکام فورس کی تعیناتی،عبوری حکومت کےلئے بورڈ آف پیس،غزہ کو اسلحہ سے پاک کرنےامداد کی ترسیل اور تعمیر نو کےنکات شامل ہیں،قرارداد کےحق میں چودہ ووٹ آئے،روس اور چین نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
امریکی مندوب نے قرارداد کو خون خرابے کےخاتمے،فلسطینیوں کےحق خودارادیت اور اسرائیلی سیکیورٹی کی جانب اہم قدم قرار دیا،پاکستان سمیت عرب ممالک نےقرارداد کی حمایت کرتے ہوئے آزاد فلسطینی ریاست کےقیام کا مطالبہ کیا۔






















