بنوں میں تھانہ بسیہ خیل کےقریب دوہ غوڑا پل پرخودکش دھماکا ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حملہ آور نے ہدف پرپہنچنے سے قبل ہی خود کو دھماکے سے اڑا لیا،پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوع پر ایک لاش اور موٹر سائیکل پڑی ملی ہے۔
پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو سیل کردیا اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا، مزید کسی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔





















