بلوچستان کے علاقے تربت اور اطراف میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے ہیں جس کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی ہے ۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 16 کلو میٹر ریکارڈ ہوئی ،زلزلے کا مرکز تربت سے 30 کلو میٹر دور شمال مغرب میں تھا۔ شہری زلزلے کے جھٹکوں کے خوف سے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے ۔






















