لاہور کے علاقے سلامت پورہ کے قریب ورکشاپ میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے کے بعد ورکشاپ میں آگ بھڑک اٹھی جسے امدادی ٹیموں نے بروقت کارروائی کرکے قابو پالیا، جبکہ کولنگ کا عمل تاحال جاری ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔






















