حیدرآباد میں آتشبازی کا سامان تیار کرنیوالی فیکٹری مالک کے دھماکے میں جاں بحق ہوگیا ہے۔
ایس ایس پی عدیل حسین چانڈیو کےمطابق دھماکےکے وقت فیکٹری مالک اسد زئی بھی اندر موجود تھا ، حیدرآباد پولیس کیجانب سے فیکٹری مالک مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم اسد زئی کی موت کی تصدیق کر دی گئی ہے ، سول اسپتال کے مردہ خانہ میں موجود چار ناقابل شناخت لاشوں کی شناخت کا عمل بھی مکمل کر لیا گیاہے ۔
ایس ایس پی عدیل حسین چانڈیو کا کہناتھا کہ لاشوں کی شناخت ڈی این اے کی مدد سے کی گئی ، فیکٹری مالک اسد زئی بھی جاں بحق ہونیوالے افراد میں شامل ہے، دھماکےکےوقت فیکٹری مالک اسد زئی بھی اندر موجود تھا۔






















