سرکاری دفاتر کے لیے نجی عمارتیں کرائے پر لینے کے قوانین مزید سخت کر دیئے گئے ، نجی عمارت کرائے پر لینے کے لیے وزارتِ خزانہ سے تحریری اجازت لازمی قرار دے دی گئی۔
سرکاری دفاتر کیلئے نجی عمارت کرائے پر لینے سے متعلق قوانین سخت کر دیے گئے ہیں۔وزارتِ خزانہ کے مطابق کوئی محکمہ، وزارت یا ڈویژن خود سے نجی بلڈنگ کرائے پر نہیں لے سکے گا۔نجی عمارت کرائے پر لینے کیلئے وزارتِ خزانہ سے تحریری اجازت لازمی قرار دی گئی ہے۔وزارتِ خزانہ نے قوانین سخت کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔بغیر پیشگی اجازت کرائے پر لی گئی عمارت کیلئے بعد میں منظوری نہیں دی جائے گی۔وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ یہ پرانا طریقہ کار اب ہمیشہ کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔نجی عمارت کا کرایہ بھی ہاؤسنگ اینڈ ورکس کی جانب سے طے کیا جائے گا۔پہلے سے زیادہ مہنگے کرائے پر لی گئی عمارت کیلئے بھی اجازت لینا ضروری ہوگا۔شرائط میں مالک کا این او سی، نقشہ، پرانا معاہدہ اور متعلقہ افسر کی سفارش شامل ہوگی۔






















