آئینی بینچ کےسربراہ کےلیے ہائیکورٹ کےسینئر جج کا انتخاب ہوگا،قائم مقام گورنر اویس قادرشاہ نےآرڈیننس جاری کردیا۔
آرڈیننس کےمطابق آئینی بینچز کےلیےنامزد ججزکی تعنیاتی چھ ماہ سےکم عرصے کےلیے نہیں ہوگی،کوئی قانون،قواعد ،عدالتی فیصلہ آئینی بینچ سےمتصادم ہو تو آرڈیننس کو ہی فوقیت حاصل ہوگی۔
آرڈیننس کے مطابق کوئی جج آئینی بینچ کا حصہ بننے سے انکار کرےتو بدانتظامی کے زمرے میں شمار ہوگا۔






















