بھارت نے نئی دہلی دھماکے کےملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے،کشمیری شہری عامرراشد علی کو دہلی سے گرفتار کیا گیا۔
بھارتی ایجنسی این آئی اے نےدعویٰ کیا ہےکہ عامر راشد علی مبیبہ خودکش بمبارڈاکٹرعمرالنبی کا ساتھی تھا،عمر کی شناخت فرانزک رپورٹ سے ہوئی،گرفتار ملزم پر الزام ہےکہ اس نےدھماکے میں استعمال ہونے والی کارکی خریداری میں مدد کی۔۔
خیال رہےکہ دس نومبرکو نئی دہلی کے لال قلعہ کےقریب دھماکے سے دس افراد ہلاک اور بتیس زخمی ہوئے تھے۔






















