وزیراعظم شہباز شریف نے سری لنکا کیخلاف ون ڈے کرکٹ سیریز جیتنے پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کرکٹ ٹیم آئندہ بھی ملک و قوم کا نام روشن کرتی رہے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز میں جیت پر خوشی ہوئی۔ کھلاڑیوں، کوچز، منیجمنٹ خصوصاً چیئرمین پی سی بی کی محنت قابل فخر ہے۔ سری لنکا کیخلاف کامیابی نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔
وزیراعظم نے پوری ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا کہا امید ہے کرکٹ ٹیم آئندہ بھی ملک و قوم کا نام روشن کرتی رہے گی۔
دوسری جانب چیٸرمین پی سی بی محسن نقوی کی سری لنکا کے خلاف شاندار کلین سویپ پر قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی،کہا کھلاڑیوں، کوچز اور مینجمنٹ کی محنت، لگن اور جذبے پر فخر ہے۔
چیٸرمین پی سی بی محسن نقوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پیغام میں کہا قومی کرکٹ ٹیم مسلسل بہترین کارکردگی دکھا رہی ہے۔ انہوں نے سری لنکا کے خلاف شاندار کلین سویپ پر پوری ٹیم کو مبارک دی۔ کہا یہ نوجوان اپنے ملک کے لیے دل و جان سے کھیل رہے ہیں۔۔ قوم بھی کھلاڑیوں پر بھروسہ رکھے۔
محسن نقوی نے حارث رؤف کومین آف دی سیریز ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دی۔ کہا پوری سیریز میں حارث رؤف کی باؤلنگ لاجواب رہی۔ سیریز میں جیت پاکستان کرکٹ اور شائقین کے لیے یہ ایک یادگار لمحہ ہے۔






















