لاہور میں رائیونڈ روڈ پر باراتیوں سے بھری بس الٹ گئی۔ حادثے میں 4 افرادجاں بحق 12 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق جیابگا رائیونڈ کے قریب باراتیوں سے بھری بس اوورٹیکنگ کےدوران ٹرالر سے ٹکرا گئی۔ ڈرائیور بس کا توازن برقرارنہ رکھ سکا اور وہ الٹ گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 4 افراد موقع پرہی جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔ ڈاکٹروں کاکہناہےکہ مزید 4 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔






















