پاکستان نے رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ میں بھارت کو ہرا دیا۔
دوحہ میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے137 رنز کا ہدف 14ویں اوورز میں حاصل کیا۔ معاذ صداقت نے سب سے زیادہ 79 رنز اسکور کیے۔
بھارت اے کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرکے 136 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی۔ شاہدعزیزنے3، سعدمسعوداورمعاذ صداقت نے2-2 وکٹیں حاصل کیں۔





















