ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایران ملک میں کسی بھی مقام پر یورینیم کی افزدگی نہیں کر رہا لیکن پرامن ایٹمی پروگرام کے حق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
تہران میں کانفرنس سے خطاب میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ امریکی حملے میں افزودگی کے مقامات تباہ ہوگئے۔ تمام ایرانی ایٹمی تنصیبات عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی نگرانی میں ہیں۔ انہوں نے امریکا اور اسرائیل کو خطے میں عدم استحکام پھیلانے کا ذمہ دار قرار دیا۔






















