وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کوششیں آخری مراحل میں داخل ہوگئی۔ تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری کل ہوگی۔ پیپلزپارٹی کے امیدوار فیصل ممتاز راٹھور کو فارورڈ بلاک کے ایک اور رکن کی حمایت حاصل ہوگئی۔
انوارالحق کی کابینہ کے وزیرتعلیم دیوان چغتائی نے بھی پیپلزپارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا۔ دیوان چغتائی نے فریال تالپور سے ملاقات کرکے پی پی کی حمایت اعلان کیا۔ پیپلزپارٹی کو اب 37 ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل ہے۔
چوہدری انوارالحق کے قریبی ذرائع کے مطابق وہ تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کریں گے۔ تحریک انصاف، مسلم کانفرنس اور جموں و کشمیر پیپلزپارٹی تحریک عدم اعتماد میں غیرجانبدار رہیں گے۔






















