سابق کپتان سرفراز احمد کو پاکستان کرکٹ بورڈ میں نئی ذمے داریاں مل گئیں۔
ذرائع کےمطابق سرفراز احمد پاکستان شاہینز اور پاکستان انڈر 19 کےمعاملات دیکھیں گے۔انھیں پاکستان شاہینز اور پاکستان انڈر 19 کا انچارج بنایا گیا۔
اس کےعلاوہ وہ پاکستان شاہینز اور انڈر 18 کے کوچز اور دوروں کو دیکھیں گے،جبکہ وہ ٹیموں کے ہمراہ دورہ بھی کرسکیں گے۔
سرفراز پاکستان میں ہونے والی ٹریننگ اور سیریز میں بھی ٹیموں کے ہمراہ رہیں گے،کُچھ روز قبل سرفراز احمد نے این سی اے میں انڈر 19 کھلاڑیوں کو وکٹ کیپنگ کے سیشن بھی کروائے تھے۔






















