پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے ڈیٹا پر انٹرنیشنل ہیکرز کے حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
ترجمان کے مطابق پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (PITB) اور فرانزک سائنس ایجنسی کی ٹیموں نے مشترکہ کارروائی کے دوران غیر ملکی سائبر حملہ ناکام بنایا۔ چیئرمین پی آئی ٹی بی کی سربراہی میں تکنیکی ٹیموں نے بروقت اقدامات کرتے ہوئے ڈیٹا انکرپشن اٹیک روک دیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کا تمام ریکارڈ اور رپورٹس مکمل طور پر محفوظ ہیں اور ادارے نے ڈیٹا کے تحفظ کے لیے 100 فیصد اقدامات بروقت کیے۔
مزید کہا گیا کہ سائبر حملوں سے محفوظ رہنے کے لیے پہلے سے مؤثر پلان موجود تھا، جس پر فوری عمل کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق فرانزک سائنس ایجنسی پی آئی ٹی بی کے تعاون سے سائبر سکیورٹی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔



















