وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے سابق ڈسٹرک اینڈ سیشن جج محمد حفیظ کو رجسٹرار آئینی عدالت مقرر کر دیا ۔
ذرائع کے مطابق جسٹس امین الدین خان نے مظہر بھٹی کو سیکرٹری ٹو چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت بھی تعینات کردیا ہے ۔
یاد رہے کہ جسٹس امین الدین خان نےآئینی عدالت کے چیف جسٹس کا حلف لے لیاہےجس کے بعد آئینی عدالت کےپہلے چیف جسٹس بھی بن گئے ہیں ۔
دوسری جانب جسٹس منصور علی شاہ اور اطہر من اللہ نے 27 ویں آئینی ترمیم پر احتجاج کرتے ہوئے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا جسے آج صدر آصف علی زرداری نے منظور کر لیاہے ۔



















