جسٹس مسرت ہلالی نے آئینی عدالت کی جج بننے سے معذرت کرلی۔
ذرائع کے مطابق جسٹس مسرت ہلالی نے صحت مسائل کی وجہ سے انکار کیا۔
دوسری جانب وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس امین الدین خان سے حلف لیا۔ تقریب میں فیلڈمارشل عاصم منیر اور وفاقی وزرا موجود تھے۔
جسٹس امین الدین خان وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس مقرر ہوگئے تھے۔ صدرمملکت آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے جسٹس امین الدین کو وفاقی آئینی عدالت کا چیف جسٹس مقرر کرنےکی سفارش صدر کو بھجوائی تھی۔



















