امریکی ریاست اوکلو ہاما میں ٹرک سے امونیا گیس کے اخراج کے باعث متعدد افراد کی حالت غیر ہوگئی۔ جنھیں ریسکیو سروس نے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق ویدر فورڈ شہر میں امونیا سےبھرا ٹرک ایک ہوٹل کے قریب کھڑا تھا کہ اچانک امونیا گیس لیک ہونا شروع ہوگئی۔ 36 میں سے 11 افراد آئی سی یو میں داخل ہیں۔ علاقے میں ایمرجنسی الرٹ ہے۔ پولیس کے مطابق 14 اہلکار بھی امونیا کے اثر میں آئے۔






















