سری لنکا کے خلاف سلو اوور ریٹ پر آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ ٹیم پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کر دیا۔
آئی سی سی کے مطابق قومی ٹیم نے مقررہ وقت میں مطلوبہ اوورز مکمل نہیں کیے، جس پر میچ ریفری نے جرمانے کی سفارش کی۔
پاکستان ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی کے آئی سی سی کے فیصلے کو قبول کرتے ہوئے مزید سماعت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
آئی سی سی کے مطابق سلو اوور ریٹ کے باعث ٹیموں پر جرمانے عائد کرنے کا مقصد کھیل کی رفتار کو برقرار رکھنا ہے۔





















