برطانوی معروف کاروباری شخصیت چوہدری شفقت ریاض گوندل نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی معروف کاروباری شخصیت چوہدری شفقت ریاض گوندل نے استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین سے ملاقات کی ۔اس موقع پر سینئر رہنما آئی پی پی اسحاق خان خاکوانی بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران چوہدری شفقت ریاض گوندل نےجہانگیر خان ترین اور عبدالعلیم خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کر تے ہوئے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔جہانگیر ترین نے چوہدری شفقت کو پارٹی مفلر پہنا کر خیر مقدم کیا۔
اس موقع پرجہانگیر خان ترین نے چوہدری شفقت ریاض گوندل کو استحکام پاکستان پارٹی برطانیہ کا صدر اور چیف آرگنائزز آئی پی پی یورپ مقرر کردیا۔ جس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔