وفاق اور صوبوں کے درمیان وسائل کی تقسیم کے ازسرنو تعین کےلیے گیارہویں این ایف سی کا 18 نومبر کو مجوزہ اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔
ذرائع نیشنل فنانس کمیشن اجلاس کیلئے حتمی تاریخ پر اتفاق رائے نہیں ہو سکا ۔ وفاقی حکومت نے اجلاس کیلئے صوبوں سے دوسری بار رائے مانگی اور 18 نومبر کی ممکنہ تاریخ تجویز کی گئی تھی ۔ نیشنل فنانس کمیشن اجلاس کیلئے نئی تاریخ کا تعین بعد میں کیا جائے گا ۔
اس سے پہلے 19 اگست اور پھر 10 نومبر کی تاریخ تجویز کی گئی تھی ۔ سندھ حکومت کی درخواست سیلاب کے باعث اجلاس ملتوی کیا گیا تھا۔وزارت خزانہ نے نئے نیشنل فنانس کمیشن کا نوٹیفکیشن 22 اگست کو جاری کیا تھا ۔ وسائل کی تقسیم پر نظرثانی کیلئے ٹی او آرز بھی جاری ہوئے ۔






















