پاکستان تحریک انصاف کے میانوالی سے سابق رکن قومی اسمبلی امجد خان نیازی کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق پی ٹی آئی رہنما امجدخان نیازی کیخلاف 9 اور 10 مئی کوگھیراؤجلاؤ اورتوڑ پھوڑکے2 مقدمات درج ہیں،اس کے علاوہ امجد خان نیازی حساس ادارے کے دفتر میں توڑ پھوڑ کرنےاورجہاز کے ماڈل کو جلانے کے مقدمات میں امجد خان نیازی مطلوب تھے ۔
حکام کے مطابق امجد خان نیازی کو کل انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا جائے گا ، عدالت سے دہشت گردی کے مقدمات کے ملزم کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی ۔
یاد رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی القادر ٹرسٹ کیس میں رینجرز کی معاونت سےنیب کے ہاتھوں گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی کے رہنمائوں اور ورکز نےملک بھرمیں جلائوگھرائو شروع کر دیا،اس دوران عسکری اور سول تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا گیا تھا۔