توشہ خانہ 2 کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی پھر مؤخر کر دی گئی۔
توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے جوڈیشل کمپلیکس میں کیس کی سماعت کی،کیس میں فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی پھر مؤخر کردی گئی۔
توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیر کارروائی کےتین دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔ عدالت نےملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے آج طلب کر رکھا تھا۔