تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے سلمان اکرم راجہ اور صاحبزادہ حامد رضا کےاستعفے مسترد کردیے۔ پشاور میں تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا 4 گھنٹے طویل اجلاس ہوا۔ بشریٰ بی بی نے بھی شرکت کی۔ سیکرٹری جنرل سلمان اکرام راجہ نے سیاسی کمیٹی کو اپنے استعفے کی وجہ کھل کر بتادی۔
اجلاس میں بیرسٹرگوہر،علی امین گنڈاپور،اسد قیصر،عمرایوب۔ شبلی فراز،فردوس شمیم نقوی،سلمان اکرم راجہ،عاطف خان اور علی محمد خان بھی شریک تھے۔ سیاسی کمیٹی نے سلمان اکرم راجہ اور حامد رضاکا استعفی مستردکردیا تو سلمان اکرم راجہ بول پڑے۔ پوچھا بانی پی ٹی آئی کی سنگجانی جانے کی ہدایت پر عمل کیوں نہیں ہوا؟ بیرسٹرگوہر نے بانی کا پیغام پہنچایا تو مانا کیوں نہیں؟ کیاپارٹی عہدوں کی اہمیت نہیں کیایہ عہدےڈمی ہیں؟ جب اعتبار نہیں توفائدہ کیا؟ اسی لیے استعفی دیا؟
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا بیرسٹرگوہرکوسنگجانی میں دھرنادیکرمذاکرات کاکہاگیاتھا، سیاسی کمیٹی نے سلمان اکرم راجہ سے پارٹی سیکرٹری جنرل کے عہدے سے استعفٰی واپس لینے کی متفقہ درخواست کردی۔
دوسری جانب بشریٰ بی بی کی ترجمان مشال یوسفزئی نے اجلاس میں سابق خاتون اول کی شرکت کی تردید کردی۔