وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعظم شہبازشریف کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے،کابینہ اجلاس کےوقت اور جگہ کا فی الحال تعین نہیں کیا گیا،وزیراعظم ہاؤس کی جانب سےکابینہ ارکان کو اسلام آباد میں موجود رہنےکی ہدایت کی ہے۔
کابینہ اجلاس میں اہم قومی امور زیربحث آئیں گے،27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کا بھی جائزہ لیا جائے گا،اس کے علاوہ دہشتگردی کی کارروائیاں اورجوابی حکمت عملی بھی زیرغورآئےگی۔






















