پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے عید الفطرکےدوران صوبہ بھرمیں جدید تھرمل ڈرون سرویلنس بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔ ہاٹ سپاٹس اورکرائم پاکٹس کی کڑی نگرانی جاری رہے گی۔
سیف سٹی حکام کے مطابق لاہورسمیت صوبہ بھر میں ڈرون سرویلنس کے ذریعے سیکیورٹی صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی۔ مساجد ، بازاروں اور بس اڈوں پربھی ڈرون کی مدد سے مانیٹرنگ کی جائے گی ۔حکام کا کہناہےکہ عید کے دوران غیرقانونی سرگرمیوں کی نشاندہی پرسخت قانونی کارروائیکی جائے گی۔





















