پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف کی جانب سے قومی ٹیم کے مینجر ریحان الحق کو بھی تبدیل کر دیا گیا۔
چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے قومی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کے ساتھ مینجر کو بھی تبدیل کر دیا ہے جس کے بعد مکی آرتھر اور گرانٹ براڈ برن کے ساتھ ٹیم مینجر ریحان الحق بھی آسٹریلیا نہیں جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ نے ریحان الحق کو ٹیم مینجر کی جگہ ٹیم آپریشن مینجر کی آفر کی تھی جس پر انہوں نے مینجمنٹ کمیٹی کو کچھ دن چھٹیوں کی درخواست کردی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نوید اکرم چیمہ کا قومی ٹیم کے نئے ٹیم مینجر کے طور پر آسٹریلیا جانے کا امکان ہے ، وہ پہلے بھی قومی ٹیم کے مینجر رہ چکے ہیں۔
ریحان الحق کچھ دنوں کی چھٹیوں کے بعد اہل خانہ سے مشاورت کرکے پی سی بی میں رہنے یا چھوڑنے کا فیصلہ کریں گے۔