،وفاقی وزارت صحت نےحفاظتی ٹیکہ جات اور پولیو پروگرام کی مشترکہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ہائی رسک اضلاع میں خسرہ،روبیلا اور پولیو سے بچاؤ کی قومی مہم چلائی جائےگی،چھ ماہ سے پانچ سال تک عمر کےتمام بچوں کی ویکسینیشن کا ہدف ہے،17 سے 29 نومبرتک مراکز صحت،اسکولوں اور عارضی پوائنٹس پر ویکیسن فراہم کی جائے گی۔
قومی مہم میں ملک بھر کے 3 کروڑ 64 لاکھ سے زائد بچوں کو ویکسین دینےکا ہدف ہے،نواسی اضلاع میں 2 کروڑ 29 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے بھی پلائے جائیں گے،تین برسوں میں ملک بھر میں خسرے کے ایک لاکھ 31 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے۔





















