پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کے لئے 18 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض کی جانب سے دورہ آسٹریلیا کے لئے قومی 18 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کی قیادت شان مسعود کے سپرد کی گئی ہے جبکہ فاسٹ باؤلر حارث رؤف دستبردار ہوگئے ہیں۔
چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے بتایا کہ شان مسعود دورہ آسٹریلیا میں پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں سابق کپتان بابر اعظم، سرفراز احمد، امام الحق، محمد رضوان، سعود شکیل، فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔
عامر جمال ،عبداللہ شفیق ،ابرار احمد، فہیم اشرف ، حسن علی ، خرم شہزاد اور میر حمزہ بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
محمد وسیم جونیئر ، نعمان علی ، صائم ایوب ، سلمان آغا اور سعود شکیل کو بھی سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
🚨 SQUAD ANNOUNCED 🚨
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 20, 2023
Our 18-member squad for the three-match Test series against Australia 🇵🇰
Read more ➡️ https://t.co/eHP9NXPkOu#AUSvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/ioKnv0cBxJ
وہاب ریاض نے بتایا کہ فاسٹ بولر حارث رؤف نے خود کو ٹیسٹ کھیلنے سے دستبردار کیا ہے، ہم نے انہیں ہر ممکن سہولیات دینے کی کوشش کی اور دورے کے لیے بات بھی ہوئی تھی، تاہم، انہوں نے خود دورے پر جانے سے انکار کیا ہے۔