وسطی یونان میں حکام نے سیلاب زدہ علاقے میں انفیکشن کی بڑھتی ہوئی تعداد کے درمیان ہیلتھ الرٹ جاری کیا ہے۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق نائب وزیر صحت ایرینی اگاپڈا نے میڈیا کوبتایا کہ طوفان ڈینیئل نے گزشتہ ہفتے تھیسالی کے میدانی اور قریبی علاقوں میں بڑے پیمانے پر سیلاب کی وجہ سے اب تک گیسٹرو کے 46 اور سانس کے انفیکشن کے 24 کیسز رپورٹ کیے ہیں۔
انہوں نے کہاگھبرانے کی ضرورت نہیں ہے لیکن لوگوں کو پینے کے پانی کے حوالے سے حکام کی ہدایات پر عمل کرنا چاہیے۔
حکام نے صحافیوں کو بتایا کہ مبینہ طور پر کم از کم 38000 بھیڑیں اور 7000 دیگر فارم جانور ڈوب چکے ہیں اور تقریبا20000 لاشیں پہلے ہی علاقے سے ہٹا دی گئی ہیں۔
تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق 45 دیہات متاثر ہوئے ہیں۔ میدان کا ایک بڑا حصہ کیچڑ والی جھیل بنی ہوئی ہے۔ بنیادی ڈھانچہ جیسے ریلوے لائنیں، پل اور سڑکیں، نیز گھر اور کھیت تباہ ہو چکے ہیں۔
فائر بریگیڈ کے مطابق پندرہ افراد ہلاک اور 4570 کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔
یورپی یونین گزشتہ ہفتے کے تباہ کن سیلاب سے متاثرہ یونانی عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور یونان 2.25 بلین یورو (2.41 بلین ڈالر) تک جمع کر سکتا ہےیہ بات یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین نے منگل کو یونانی وزیر اعظم کیریاکوس میتسوتاکس سے ملاقات کے بعد کہی ہے۔