پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے پنجاب میں ڈیرے جمانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
سابق صدر آصف زرداری رواں ہفتے سے پنجاب میں انتخابی سرگرمیاں شروع کریں گے اور اس سلسلے میں وہ بدھ کو ملتان پہنچیں گے۔
یہ بھی پڑھیں۔ ملک کا ماحول سازگار، انتخابات وقت پر ہونے چاہییں، آصف زرداری
شریک چیئرمین پی پی دورہ ملتان کے دوران اہم ملاقاتیں کریں گے جبکہ اس موقع پر جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والی اہم سیاسی شخصیات پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں۔ سیاسی جماعتوں کو لیول پلینگ فیلڈ نہیں مل رہی، قمر زمان کائرہ
آصف زرداری ملتان میں پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کا اجلاس بھی کریں گے۔
علاوہ ازیں، آصف زرداری ملتان میں ایک ہفتہ قیام کے بعد صوبائی دارالحکومت لاہور پہنچیں گے اور لاہور میں قیام کے دوران بھی وہ اہم سیاسی ملاقاتیں کریں گے۔