پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ورلڈ کپ 2023 کے فائنل کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان پر دلچسپ رد عمل کا اظہار کر دیا۔
یاد رہے کہ اتوار کے روز احمد آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں آسٹریلیا نے میگا ایونٹ کے فائنل میں میزبان ٹیم بھارت کو شکست دے کر چھٹی مرتبہ ورلڈ کپ اپنے نام کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ ورلڈکپ فائنل میں بھارت کی شکست پر حریم شاہ نے مداحوں کو بڑا تحفہ دینے کا اعلان کر دیا
فائنل کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے بھارتی ٹیم کی پرفارمنس کو سراہا اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔
نریندر مودی کی پوسٹ پر حریم شاہ نے دلچسپ رد عمل کا اظہار کیا اور اپنے اکاؤنٹ سے لکھا کہ ’’ مودی جی، اتنی چیٹنگ کے بعد بھی ہار گئے ‘‘۔
Modi G, itni cheating kr k bhi har gye 😂😂🙏🏻 #INDvsAUSfinal
— Hareem Shah (@_Hareem_Shah) November 19, 2023
میگا ایونٹ کے فائنل کے حوالے سے اپنی ایک اور پوسٹ میں حریم نے بھارتی اداکارہ انوشکا شرما اور انکے شوہر ویرات کوہلی کی ایڈٹ کی گئی تصویر بھی شئیر کی جس کے کیپشن میں لکھا کہ ’’ ہم پاکستانی آسٹریلیا کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے بیشرم ہندوستانیوں کو زندگی بھر کا سبق سکھایا ‘‘۔
We Pakistanis Thank Australia for teaching a lifetime lesson to Besharam Indians. 🔥#INDvsAUSfinal pic.twitter.com/KrzWdMFzCl
— Hareem Shah (@_Hareem_Shah) November 19, 2023
یاد رہے کہ فائنل کے دوران حریم شاہ نے بھارتی ٹیم کی شکست پر اپنے مداحوں کو مفت میں بلیو ٹک لے کر دینے کا بھی اعلان کیا تھا۔