دوسرے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے سیریز 1-1 سے برابر کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 270 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر40.1اوورز میں عبور کر لیا جس میں کوئنٹن ڈی کاک نے نہایت شاندار انداز میں123رنز بنائے اور ناقابل شکست رہتے ہوئے اہم کردار ادا کیا ۔ ان کے علاوہ اوپننگ پر آنے والے پریٹوریس نے 46 رنز جبکہ ٹونی ڈی زورزی نے 76 رنز بنا کر کوئنٹن ڈی کاک کا بھرپور ساتھ دیا ۔
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 269 رنز بنائے جس میں کپتان سلمان آغا نے شاندار انداز میں 69 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ صائم ایوب نے 53 رنز بنائے، ان کے علاوہ محمد نواز نے بہترین کھیل دکھاتے ہوئے 59 سکور بنا کر ٹیم کو قابل دفاع ہدف دینے میں اہم کردار ادا کیا ۔
ان کے علاوہ فہیم اشرف 28 ، بابراعظم 11 ، محمد وسیم 12 محمد رضوان 4 اور فخر زمان صفر پر آوٹ ہوئے ۔





















