امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ تمام ادارے غیر جانبدار رہیں، اگلا وزیر اعظم جماعت اسلامی کا ہوگا۔
لاہور میں نیوز کانفرنس کے دوران سراج الحق کا کہنا تھا کہ فوج کا کام ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرنا ہے اور اسٹیبلشمنٹ کا کردار آئین میں متعین ہے۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام ادارے بشمول فوج غیر جانبدار رہیں ، ادارے کسی پارٹی کے نہیں 25کروڑ عوام کے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ،مسلم لیگ ( ن ) اور پاکستان تحریک ( پی ٹی آئی ) کو دیکھا جبکہ ہم نے ایوب خان ، یحیٰی خان اور جنرل ضیاء کی صورت میں آمروں کو بھی دیکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ طوفان الاقصیٰ حق اور باطل کا عظیم معرکہ تھا، سراج الحق
انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کا اگلا وزیر اعظم جماعت اسلامی کا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے توقع رکھتے ہیں کہ شفاف الیکشن یقینی بنائے جائیں گے۔
امیر جماعت اسلامی نے چیئرمین پیپلز پارٹی کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ’’ ادھیڑ عمر کی بات کرنے والے بلاول کا اشارہ اپنے والد محترم کی طرف ہے ‘‘۔