اینٹی نارکوٹکس فورس کی ضلع خیبر میں کارروائی کرتے ہوئےعلاقہ شاکس سے ایک سو چوالیس کلو چرس برآمد کرلی ہے۔
برآمد شدہ منشیات ملک کےبیشترحصوں میں اسمگل کی جانی تھی،ذرائع کےمطابق برآمد منشیات باڑہ کےایک بدنام زمانہ منشیات فروش گروہ کی ملکیت ہیں،جس کے تانے بانے تیراہ سے ملتے ہیں۔
اے این ایف کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتےہوئے چاربیگزبرآمد کیے،بیگزمیں ایک سو بیس پیکٹ چرس جبکہ ہر پیکٹ کا وزن تقریباً بارہ سو گرام ہے۔





















