پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے سماء نیوز کے پروگرام ’ ندیم ملک لائیو‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی 27 ویں ترمیم کے خدوخال سامنے نہیں آئے، 6نومبر کو پیپلزپارٹی سی ای سی کا اجلاس ہو گا، سی ای سی میں 27 ویں ترمیم پر تفصیلات رکھی جائیں گی،پھربات ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق قمر زمان کائرہ کا کہناتھا کہ سرحدوں کی صورتحال پریشان کن ہے، پالیسی گائیڈ لائن دینے کیلئے پارلیمنٹ میں بحث ہو گی، دفاعی پالیسی پر پارلیمنٹ میں بحث نہیں ہوتی ،حکومت 27 ویں ترمیم میں کچھ اچھا کرنا چاہتی ہے تو کرے۔
مکمل پروگرام دیکھئے:
طارق فضل چوہدری
وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے وفد نے صدرآصف زرداری سے ملاقات کی، پیپلز پارٹی سے 27 ویں ترمیم پر سپورٹ لینے کی بات کی، 27ویں ترمیم پر اتحادیوں کو اعتماد میں لے رہے ہیں، اتفاق رائے ہونے کے بعد 27 ویں ترمیم کا مسودہ سامنے لائیں گے۔
طارق فضل چوہدری نے کہا کہ آئینی ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا استحقاق ہوتا ہے، 5نومبر کو قومی اسمبلی کا ہونے والا اجلاس معمول کا ہے، قومی اسمبلی اجلاس میں بارڈر کی صورتحال زیربحث آئےگی، پی ٹی آئی کے اپنے خیالات ان کی تباہی کا سبب بننے کیلئے کافی ہیں، شاہ محمود قریشی نے عقل کی بات کی، پی ٹی آئی میں جو عقل کی بات کرتا ہے اس کو گالیاں پڑتی ہیں، بانی پی ٹی آئی نے سیاست میں نفرت اور تشدد کو فروغ دیاہے۔






















