پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے حکام اور کھلاڑیوں پر پابندیاں عائد کر دیں۔
اعلامیے کے مطابق فیصلہ اینٹی ڈوپنگ خلاف ورزیوں کے بعد کیا گیا ہے۔ پابندی کا شکار افراد میں شرجیل بٹ، عبد الرحمن، غلام مصطفیٰ، فرحان مجید شامل ہیں۔ حافظ عمران بٹ، کوچ عرفان بٹ اور وقاص اکبر پر بھی پابندی لگائی گئی۔
مذکورہ عہدیداران کو 4 سال کے لیے معطل کیا گیا ۔ یہ کسی بھی ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی نہیں کرسکیں گے۔اعلامیے کے مطابق کھلاڑیوں پر پابندی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کی سفارش پر لگائی گئی۔






















