فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے لائف اسٹائل مانیٹرنگ سیل نے شاہانہ زندگی گزارنے والے ممکنہ ٹیکس چوروں کی نشاندہی کر دی۔
شاندار گاڑیوں کا استعمال اور بیرون ملک دورے مگر آمدن برائے نام، ایف بی آر کے لائف اسٹائل مانیٹرنگ سیل نے شاہانہ زندگی گزارنے والے ممکنہ ٹیکس چوروں کی نشاندہی کر دی۔ حقیقی آمدن چھپانے والوں کے ٹیکس آڈٹ کا عمل شروع کر دیا گیا۔
حکام کے مطابق لاہور کی نجی کمپنی کے مالک سے تفتیش جاری ہے۔ جن 2.74 ارب روپے مالیت کی 30 لگژری گاڑیاں زیراستعمال ہیں مگر آمدن نہ ہونے کے برابر ہے۔ سوشل میڈیا انفلوئنسرز بھی ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے۔ بیرون ملک دورے، قیمتی برانڈز کا استعمال مگر معمولی ٹیکس ادائیگیاں کی گئیں۔
واضح رہے کہ ایف بی آر کو پہلے 4 ماہ میں 274 ارب روپے شارٹ فال کا سامنا ہے۔ 14 ہزار 131 ارب روپے کاسالانہ ٹیکس ہدف خطرے میں پڑ گیا۔ ایف بی آر نے آر ٹی اوز کو کارروائی کی ہدایت جاری کر دی۔





















