وزیراطلاعات عطاتارڑ کا کہنا ہے کہ سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کیلئے بات چیت ہونی چاہیے، وزیراعظم نے وزیراعلیٰ کے پی کو تعاون کی پیش کش کی۔
ایک انٹرویو میں وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا کہ شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری بھی سیاسی لوگ ہیں۔ ہیں سیاست میں بات چیت ہونی چاہیے۔ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ کے پی کو تعاون کی پیش کش کی۔
عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ سیاست کرنا سب کا حق ہے۔ صرف بیانات دینے سے بات نہیں بنتی۔ کےپی کے معاملات کو دیکھنا بھی آپ کی ذمہ داری ہے۔ عطا تارڑ نے خیبرپختونخوا کے وزرا کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا کہ یہ ریڈیو پاکستان کی انکوائری کی بات کرکے ابہام پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ انکوائری وہاں ہوتی ہے جہاں پر کوئی ابہام ہو۔ یہ کریمنل کیس ہے۔ اس کی انکوائری کی قانون میں اجازت نہیں۔






















